اتوار, 19 مئی 2024


ادکارہ عالیہ بھٹ نے علی ظفر کو ناقابل یقین خوشخبری سنادی

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) بالی ووڈ کی نئی آنے والی فلم’ ‘ڈیئر زندگی‘ میں علی ظفر کی جگہ کسی دوسرے اداکار کو کاسٹ نہیں کیا جا رہاہے، یہ بات اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہی۔

انہوں نے کہا کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں کہ علی ظفر کو اس فلم سے نکالا جا رہا ہے۔فلم بھر پور انداز میں نمائش کےلئے پیش ہوگی۔عالیہ بھٹ نے یہ باتیں ایک تقریب کے موقع پر کیں۔انہوں نے کہا کہ یہ فلم میری زندگی کے بہت قریب ہے،میں یہ نہیں کہہ رہی کہ میرا کردار ویسا ہی ہے جو اس فلم میں ہے تاہم اس کا مجھے سے کوئی تعلق ہے۔اس سے پہلے یہ خبر یں گردش کر رہی تھیں کہ علی ظفر کی جگہ بھارتی اداکار طاہر راج بھاسن کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ گوری شندے کی ہدایتکاری اور کرن جوہر کی پروڈیوز کردہ فلم ’ڈیئر زندگی‘ کی کاسٹ میں علی ظفر کے علاوہ شاہ رخ خان، عالیہ بھٹ ، ادیتیہ رائے کپورشامل ہیں ۔فلم رواں سال 25نومبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment