بدھ, 22 مئی 2024


شاہ رخ خان نے ماہرہ خان کی والدہ کو رلا دیا

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نےانکشاف کیا ہے کہ کنگ خان شاہ رخ خان کی وجہ سے ماہرہ کی والدہ رو پڑیں۔ اداکارہ ایک تقریب کے دوران شاہ رخ کے ساتھ کام کرنے کی خبرسن کراپنی والدہ کے رد عمل سے متعلق بتا رہی تھیں۔

ماہرہ خان بالی وڈ میں اپنی انٹری ڈیبیوفلم’’ رئیس ‘‘ سے دے رہی ہیں جس میں ان کے مدمقابل ہیں شاہ رخ خان۔ ایک تقریب کے دوران ماہرہ سے سوال کیا گیا تھا کہ شاہ رخ کے ساتھ کام کرنے کی خبر سن کر ان کی والدہ کا کیا ردعمل تھا۔

جواب میں ماہرہ نے جو کیا ، تقریب میں شریک تمام افراد ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو گئے۔ اداکارہ نے اپنی والدہ کی نقل اتارتے ہوئے بتایا کہ شاہ رخ کے ساتھ کام کرنے کی خبر والدہ کو سنائی تو انہوں نے رونا شروع کردیا، انہیں اس بات کا یقین نہیں آرہا تھا، انہوں نے رونا شروع کر دیا اور کہا کہ تم جھوٹ بول رہی ہو۔

ماہرہ کے مطابق وہ اور ان کی والدہ شاہ رخ خان کی بہت بڑی مداح ہیں۔ شاید اسی لیے ماہرہ کی والدہ کا رد عمل ذراہٹ کر تھا۔

ماہرہ کی اس حرکت کی ویڈیو عثمان غفور نامی فلمی نقاد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر اپ لوڈ بھی کی۔

جواب میں ماہرہ کا ردعمل تھا کہ او میرے خدا، مجھے یقین نہیں آ رہا کہ میں نے یہ کیا، شاید میں اپنے حواسوں میں نہیں تھی۔ ماہرہ نے یہ بھی لکھا کہ میری والدہ تو مجھے قتل کر دیں گی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment