اتوار, 12 مئی 2024


سونم کپور نے شادی کیلئے ہاں کردی۔۔۔ مگر کس سے؟؟ دیکھئیے اس خبر میں

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) بالی ووڈ میں کرئیر کا ایک ساتھ آغازکرنے والے رنبیر اور سونم کپور اب ایک بار پھر بڑے پردے پر جلوہ گر ہونے جارہے ہیں جہاں اداکارہ رنبیر کی بیوی بنیں گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کے لیے ہدایتکار راج کمار ہیرانی نے رنبیر کا انتخاب تو پہلے ہی کرلیا تھا تاہم ان کی جانب سے اداکارہ کا انتخاب نہیں کیا گیا تھا لیکن اب فلم میں اداکارہ سونم کپوربھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔رپورٹ کے مطابق سونم کپور کا کردار کسی خاص خاتون کی عکاسی نہیں کرتا لیکن ان کا کردارسنجو بابا کی زندگی میں آنے والی خواتین کے اطوارکو ضرورظاہر کرتا ہے۔

واضح رہے کہ اداکارکی زندگی پر مبنی فلم کی کہانی ہدایت کار راج کمار ہیرانی اور اسکرپٹ رائٹر ابھیجیت جوشی نے لکھی ہے جس کی شوٹنگ کا آغازجلد کیا جائے گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment