ھفتہ, 18 مئی 2024


اسپائڈرمین ہوم کمنگـ لوگوں کی توجہ کا مرکز

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹیمنٹ) ہالی ووڈ کا اسپائیڈر مین ایک بار پھر باکس آفس پر تہلکہ مچانے کو تیار ہے اسی سلسلے میں مارول کامکس کی اسپائیڈرمین فرنچائز کی نئی سپر ہیرو ایکشن ایڈونچر فلم’’ اسپائیڈر مین ہوم کمنگ‘‘کی جھلکیاں جاری کر دی گئی ہیں۔

جان واٹس کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں اداکار ٹام ہالینڈبحیثیت پیٹر پارکر/ اسپائیڈرمین مرکزی کردار میں جلوۂ گر ہوںگے جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں آئرن مین کے کردار میں رابرٹ ڈاؤنی جونیئر اپنی اداکاری کے جوہر نبھائیں گے جبکہ مائیکل کیٹن،میریسا ٹومی، ڈونلڈ گروور، مارٹن اسٹار، زینڈایااورٹونی ریولوری فلم کی دیگر کاسٹ میں نمایاں ہیں۔

کیون فیج اور ایمی پاسکل کی مشترکہ پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی پیٹر پارکر نامی ایسے لڑکے گِرد گھوم رہی ہے جو غیرمعمولی صلاحیتوں کا مالک ہوتا ہے اور مکڑی کی طرح جال کے ذریعے بلند و بالا عمارتوں پر سیکنڈوں میں چڑھ جاتا ہے۔

کولمبیا پکچرزاورمارول اسٹوڈیوزکی تیار کردہ برائی کے خلاف لڑتے اور انسانیت کی مدد کرتے سپر ہیروپر مبنی یہ ایکشن ایڈونچر فلم آئندہ سال سونی پکچرز کے تحت7جولائی کو سنیماگھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment