پیر, 06 مئی 2024


سجاد علی کے رنگ بوہیمیا کے سنگ

 

ایمز ٹی وی( انٹرٹینمنٹ) سجاد علی کا گانا جاری ہوتے ہی پاکستانی یوٹیوب پر پہلے نمبر پر آگیا۔ان کے ساتھ گانے میں موجود بوہیمیا اس سے قبل بھی اردو و پنجابی گانے گا چکے ہیں۔

ٹوئٹر پر سجاد علی نے لکھا کہ وہ بوہیمیا جیسے عاجز انسان کے ساتھ کام کر کے بہت خوش ہیں۔ انہوں نے تماشا میں اپنے رنگوں کا اضافہ کیا۔

دوسری جانب بوہیمیا نے بھی سجاد علی کے ساتھ کام کرنے کو اپنے کیریئر کی سب سے بڑی کامیابی قرار دیا۔ سجاد علی پاکستانی موسیقی کے افق پر 80 کی دہائی میں ابھر کر سامنے آئے اور 90 کی دہائی میں دنیا ان کے مشہور گانوں ’’بے بیا‘‘ اور’’چیف صاحب‘‘ پر جھومتی رہی۔

سجاد علی خود بھی شاعر، اداکار اور ہدایتکار ہیں اور وہ اپنے گانوں کی شاعری عموماً خود ہی لکھتے ہیں

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment