ھفتہ, 18 مئی 2024


محکمہ بیت المال کی جانب سے بل بتوڑی کی امداد کیلئے جاری


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ماضی کی معروف اداکارہ بل بتوڑی کسمپرسی و بیماری کی حالت میں زندگی بسر کر رہی تھیں لیکن روزنامہ پاکستان نے ان کی آواز اہل وطن تک پہنچائی تو لوگوں نے ان کی دل کھول کر امداد کی جبکہ محکمہ بیت المال نے پہلے انہیں 50 ہزار روپے کی امداد دی اور اب مزید 10 لاکھ روپے کی امداد جاری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔


معروف ڈرامہ عینک والا جن میں اداکارہ مسرت نسرین عرف نصرت آرا نے بل بتوڑی کا کرادار ادا کرکے اسے امر کردیا لیکن اب وہ لاہور میں ایک کمرے کے گھر میں کسمپرسی کی حالت میں رہنے پر مجبور ہیں۔ روزنامہ پاکستان کی ٹیم نے بل بتوڑی کو ڈھونڈا اور پاکستانیوں کو ان کے حالات سے آگاہ کیا۔ روزنامہ پاکستان فیس بک لائیو سٹریم پر بل بتوڑی کا انٹرویو نشر ہونے کے بعد لوگوں نے انہیں ڈھائی لاکھ روپے سے زیادہ کی رقم بھیجی جبکہ محکمہ بیت المال نے بھی ان کیلئے 50 ہزار روپے کی امداد دی۔

چند روز پہلے بل بتوڑی کو فالج کا اٹیک ہوا جس کی وجہ سے وہ چلنے پھرنے سے بھی معذور ہوگئیں۔ فالج کے حملے کے بعد انہیں علاج کیلئے جناح ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں ادویات دے کر رخصت کردیا ۔ لیجنڈری اداکارہ کے ساتھ ہسپتال میں ہونے والے ناروا سلوک کے بعد محکمہ بیت المال نے اس بات کا نوٹس لیا اور ان کے علاج کیلئے 10 لاکھ روپے کی امدادی رقم دینے کی منظوری دے دی جبکہ اب ان کا علاج شیخ زید ہسپتال لاہور میں کیا جائے گا۔


واضح رہے کہ بل بتوڑی کا اصل نام مسرت نسرین ہے جبکہ ان کا سٹیج کا نام نصرت آرا ہے اور انہیں شہرت بل بتوڑی کے کردار سے ملی۔ اگر کوئی بھی شخص انہیں امدادی رقم فراہم کرنا چاہتا ہے تو وہ اس اکاﺅنٹ نمبر 12487900574703 پر فراہم کرسکتا ہے۔ یہ حبیب بینک لمیٹڈ کا اکاﺅنٹ ہے جو مسرت نسرین کے نام پر ہے اس لیے امدادی رقم بھجوانے سے پہلے اس نام کی تسلی کرلی جائے۔

محکمہ بیت المال کی جانب سے بل بتوڑی کی امداد کیلئے جاری کیے جانے والے حکم نامے کا عکس

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment