جمعہ, 26 اپریل 2024


چولستا ن ڈیزرٹ جیپ ریلی، مردوں کے ساتھ خاتون ڈرائیور بھی شامل 

 

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) چولستا ن کا صحرا ایک بار پھر سج گیا ہے رنگ برنگی گاڑیوں سے ۔10ویں چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی کے مقابلے میں مرد ڈرائیوز کے ساتھ خاتون ڈرائیور بھی شامل رہی ہیں ۔

پاکستان کے سب سے بڑے موٹر اسپورٹس مقابلے 10ویں چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی میں ملک بھر سے 97 موٹرڈرائیورز نے حصہ لیا۔ ان میں ایک خاتون ڈرائیور تشنا پٹل بھی شامل رہیں ۔10 ویں چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی کے فائل مقابلے میں گزشتہ روز کوائلی فائنگ راونڈ کے پہلے نمبر پر آنے والے اسد کھوڑو نے ریس کا آغاز کیا ۔گزشتہ سال کے فاتح میر نادر مگسی کی گاڑی کا ٹائر فنشنگ پوائٹ سے 2کلو میٹر کے فاصلے پر پھٹ گیا ۔ نادر مگسی نے پھٹے ہوئے ٹائر کے ساتھ ہی ریس مکمل کی ۔چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی کے ٹریک کی کل لمبائی 220 کلو میٹر ہے جس میں 13 چیک پوسٹ اور ایک مڈ بریک پوائنٹ بھی شامل تھا جہاں پرگاڑیوں کے لئے ری فیولنگ کی سہولت موجود رہی ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment