اتوار, 02 جون 2024


مدیحہ امام کی پہلی بالی ووڈ ڈیبیوفلم

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ) پاکستانی وی جے اور اداکارہ مدیحہ امام بھی بہت جلد بالی ووڈ میں ڈیبیو کرتی نظر آئیں گی۔
مدیحہ امام فلم ’ڈیئر مایا‘ میں بالی ووڈ اداکارہ منیشا کوئرالا کے ساتھ کام کریں گی۔
اس حوالے سے بات کرتے ہوئے مدیحہ نے کہا، ’فلم میں میرے کردار کا نام عینا ہے، 16 سال کی یہ لڑکی شملہ میں رہتی ہے، جس کی بہترین دوست کا نام ایرا ہے، عینا اپنے پڑوس میں رہنے والی ایک خاتون کے بارے میں جاننا چاہتی ہے، جو 20 سالوں سے اسی گھر میں رہائش پزیر ہیں‘۔
اس فلم کی پروڈکشن بیک مائے کیک کمپنی نے کی، جس کی کہانی سنینا بھٹناگر نے لکھی اور انہوں نے ہی اس فلم کی ہدایات بھی دی۔
مدیحہ نے مزید بتایا ’اس فلم کی کہانی دوستی، پیار، خاندان اور زندگی کو بھرپور جینے کے حوالے سے ہے، میں اسے رومانوی یا کامیڈی تو نہیں کہوں گی، میرے خیال سے یہ ایک ڈرامہ فلم ہے جس میں سب کو پیش کیا جائے گا‘۔
مدیحہ امام کے ساتھ ساتھ سنینا بھٹناگر بھی اس فلم کے ساتھ ہدایتکاری میں ڈیبیو کرنے جارہی ہیں۔
سنینا بھٹناگر کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے مدیحہ کا کہنا تھا ’ہدایت کار اس فلم کے لیے کسی کو ڈھونڈ رہی تھیں، انہوں نے میرا ایک میوزک شو آن لائن دیکھا، جس کی میں میزبانی کررہی تھی، اس کے کچھ دن بعد انہوں نے مجھ سے رابطہ کیا‘۔
اچانک آفر ملنے کے باوجود بھی مدیحہ نے اس سے انکار نہیں کیا۔
انہوں نے بتایا، ’ہدایت کار نے مجھے فلم کی کہانی سنائی، پلاٹ بتایا، لیکن جواب دینے کے لیے میں نے ان سے کچھ وقت مانگا، پھر مجھے کہانی پسند آئی اور میں نے کام کی حامی بھرلی‘۔
مدیحہ امام کے مطابق ’فلم کی شوٹنگ کا تجربہ بےحد اچھا رہا، اس فلم کا بجٹ کافی کم تھا، میں نے منیشا کوئرالا کے ساتھ کام کیا، وہ بہترین اداکارہ ہیں‘۔
مدیحہ امام اس وقت پاکستان میں اپنی فلم کی تشہیر کررہی ہیں، جبک پروڈیوسرز اس فلم کو ہندوستان میں پروموٹ کررہے ہیں، کیونکہ پاکستان اور ہندوستان کے کشیدہ تعلقات کے باعث وہ وہاں جاکر فلم کی تشہیر نہیں کرسکتی۔
مدیحہ امام بہت جلد ڈرامے ’زخم‘ میں بھی کام کرتی نظر آئیں گی، اس ڈرامے میں ان کے ہمراہ فیصل قریشی، ثروت گیلانی اور شہزاد نور کام کر رہے ہیں۔
فلم ’ڈیئر مایا‘ کا ٹیزر حال ہی میں ریلیز کیا گیا تھا، جس کا ٹریلر بھی جلد ریلیز کردیا جائے گا۔
 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment

comment1

  • Comment Link KelfextTase

    KelfextTase

    09/07/2017

    Is Priligy Any Good viagra online pharmacy Cost Of Cialis And Levitra