ھفتہ, 18 مئی 2024


جہیز ایک لعنت ہے ، ثمینہ پیرزادہ

 

ایمز ٹی وی ( انٹرٹینمنٹ) ٹی وی کی سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے کہا ہے کہ ملک میں جہیز کی لعنت کے خاتمے کے لئے اسکولوں اور کالجوں میں خصوصی لیکچر ہونے چاہئیں تاکہ نوجوانوں میں آگاہی آسکے کہ جہیز ایک ایسی لعنت ہے جس کے نہ ہونے سے کئی غریب خاندانوں کی لڑکیاں اپنے گھروں میں بیٹھی بیٹھی بوڑھی ہو جاتی ہیں ۔ ثمینہ پیر زادہ نے کہا کہ غیر ضروری نمود و نمائش کا ہمارے دین میں کوئی تصور نہیں ، ایک دوسرے کی دیکھا دیکھی لوگوں نے اپنی آن شان بنانے کے لئے غیر ضروری رسموں کو فروغ دیا ہے اور جہیز کے ساتھ اپنی بچیوں کو کوٹھیاں ، گاڑیاں بھی دینی شروع کر دیں جس سے معاشرے میں توازن بگڑ گیا جس کا تمام تر خمیازہ غریبوں کو بھگتنا پڑرہا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جہیز کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے جہاں اسکول اور کالجوں میں لیکچر ہونے چاہئیں وہاں میڈیا کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ ملک سے جہیز جیسی لعنت کا ہمیشہ کے لئے خاتمہ ہو جائے ۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment

comments9