ھفتہ, 27 اپریل 2024


دیپیکا کا لہنگا سب سے "مہنگا"

 

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ)بالی ووڈفلم ’ پدماوتی‘ کی ریلیز میں تھوڑا ہی عرصہ باقی رہ گیا ہے اور جوں جوں فلم کی ریلیز کا وقت قریب آتا جا رہا ہے توں توں اس کے بارے میں ہر روز نت نئے انکشافات سامنے آرہے ہیں، ایسا ہی ایک انکشاف دیپیکا کے لہنگے کے بارے میں بھی ہوا ہے جو لاکھوں روپے میں تیار کیا گیا تھا۔ فلم پدماوتی کا گانا ’ گھومر ‘ کچھ روز پہلے ریلیز کردیا گیا ہے جس میں دیپیکا انہتائی وزنی لہنگا پہن کر رقص کرتی نظر آتی ہیں، اب اس لہنگے کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ اس کی تیاری میں 30 لاکھ روپے کے اخراجات آئے ہیں ۔