جمعہ, 26 اپریل 2024


پرینکا چوپڑا کا نیا روپ دیکھ کرسب خوفزدہ

 

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ)پریانکا چوپڑا ہالی ووڈ فلموں اور سیریلز میں کام کیا کرنے لگیں ان پر بھی ’’ہالووین‘‘ کا بخار چڑھ گیا ہے اور انہوں نے چڑیل کا روپ دھارلیا ہے۔ امریکا اور یورپین ممالک میں مغربی تہوار’’ہالووین‘‘بہت ذوق و شوق سے منایا جاتا ہے اس تہوار پر مغربی ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد عجیب وغریب حلیہ اور خوفناک شکلیں بناکر لوگوں کو ڈراتے ہیں۔

23193064 905762812916380 1152779612 n

صرف بین الاقوامی ممالک کے لوگ ہی نہیں بلکہ بالی ووڈ بھی ہالووین کے رنگ میں رنگا نظرآتا ہے نامور بالی ووڈ اداکارہ اور سابق ملکہ حسن پریانکا چوپڑا نے ہالووین کے موقع پر سوشل میڈیا پر چند تصاویر اور ویڈیو شیئر کی ہیں جن میں وہ چڑیل کاروپ دھارے نظر آرہی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پریانکا چوپڑا ان دنوں اپنے شو’’کوانٹیکو‘‘کے تیسرے سیزن کی شوٹنگ میں امریکا میں موجود ہیں۔

23146460 905762836249711 307033245 n

ہالووین کے موقع پر انہوں نے بھی امریکیوں کے ساتھ یہ تہوار منایا لیکن اپنے اندازسے۔ پریانکا کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیومیں وہ خوفناک چڑیل کا روپ دھارے تمام لوگوں کو ہالووین کی مبارکباد دیتی نظرآرہی ہیں۔ جب کہ ایک تصویر میں اداکارہ نے اپنے چہرے پر خوفناک میک اپ کیا ہوا ہے

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment