اتوار, 23 ستمبر 2018


انوشکا شرما نے نیا روپ دھار لیا

 

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ)نامور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کی فلم’’پری‘‘کا دوسراٹیزر ریلیز کردیا گیا ہے۔ اداکارہ انوشکا شرما ان دنوں اپنی نئی فلم’’پری‘‘کو لے کر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں، فلم کا موضوع ان کی دیگر فلموں کے مقابلے میں بہت مختلف ہے۔ فلم ’’پری‘‘ میں انوشکا شرما ایک چڑیل کاکرداراداکرہی ہیں۔ چند روز قبل ریلیز ہونے والے فلم کے پہلے ٹیزر میں انوشکا کے خوفناک روپ کو بے حد سراہا گیا تھا۔
فلم کے دوسرے ٹیزر میں انوشکا کو زنجیروں اور بیڑیوں میں قید دکھایا گیا ہے، تاہم ٹیزرکے آخر میں انوشکا انسان سے ایک چڑیل کا روپ دھارتی ہوئی نظرآتی ہیں۔
واضح رہےکہ فلم’’پری‘‘انوشکا شرما کے پروڈکشن ہاؤس ’’کلین سلیٹ فلمز‘‘کے بینر تلے بنائی جارہی ہے اس سے قبل انوشکا ہی کی پروڈکشن میں فلم’’این ایچ10‘‘اور ’’پھلوری‘‘بھی بنائی جاچکی ہیں۔ فلم ہولی کے موقعے پر 2 مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment