ھفتہ, 18 مئی 2024


سلمان خان کو جیل بھیجنےوالے جج کوچ کرگئے

 

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ)میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کو دوروز قبل نایاب کالے ہرن کے شکار کے کیس میں مجسٹریٹ عدالت کے جج دیوکمارکھتری نے سزا سنائی تھی جب کہ جودھ پور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رویندرا کمار جوشی نے گزشتہ روز سلمان خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت ایک دن کیلئے ملتوی کردی تھی۔
آج ایک بار پھر سلمان خان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہونی تھی اور جج رویندرا کمار جوشی کو ضمانت کی درخواست سننے کیلئے مقرر کیاگیا تھا، تاہم سماعت سے قبل ہی اچانک راجستھان ہائیکورٹ کی جانب سے رویندراکمار جوشی اور دیو کمار کھتری سمیت مزید 87 ڈسٹرکٹ ججوں کا تبادلہ کردیا گیا۔ جوشی کاتبادلہ سروہی کیا گیا ہے اور ان کی جگہ چندر شیکھر شرما کو جودھ پور بھیجا جارہاہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment