جمعہ, 26 اپریل 2024


کنگ خان نے بھارتی باربر کی کوئی مدد نہیں کی

 

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ)نیورو اینڈوکرائن کینسر جیسے موذی مرض سے لڑتے بالی وڈ اداکار عرفان خان اِن دنوں لندن میں زیرِ علاج ہیں، جن کے مرض کی تشخیص رواں برس مارچ میں ہوئی تھی۔
گزشتہ دنوں رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ عرفان خان کے قریبی دوست اور اداکار شاہ رخ خان خاموشی سے ان کی مدد کر رہے ہیں۔
رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ لندن روانگی سے قبل عرفان خان، شاہ رخ خان سے ملاقات کے خواہشمند تھے جس پر ان کی اہلیہ ستاپا سکدار نے کنگ خان سے رابطہ کیا اور شاہ رخ چونکہ عرفان کے مڈھ آئی لینڈ گھر کے قریب ہی واقع محبوب اسٹوڈیوز میں فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھے، لہذا وہ فوراً فلم کی شوٹنگ روک کر ملاقات کے لیے عرفان کے گھر پہنچے اور 2 گھنٹے سے زائد وقت ان کے ساتھ گزارا۔
رپورٹس کے مطابق کنگ خان نے اس موقع پر عرفان خان کو لندن میں اپنے گھر کی چابی دی تاکہ وہ سکون سے وہاں علاج کراسکیں اور انہیں وہاں گھر والا ماحول میسر ہو۔تاہم عرفان خان کی ترجمان نے ان رپورٹس کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کچھ نہیں ہوا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عرفان خان کی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا، 'شاہ رخ خان اور عرفان خان سے متعلق چلنے والی رپورٹس کسی شخص کی تخیلاتی کہانی ہے جو انہیں کسی ناقابل بھروسہ ذرائع سے موصول ہوئی، اس میں کوئی سچائی نہیں ہے۔ اگرچہ وہ دونوں دوست ہیں، تاہم ان کی ملاقات اور دیگر واقعات سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔'
تاہم اس حوالے سے شاہ رخ خان کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
واضح رہے کہ عرفان خان 3 ماہ سے لندن میں نیورو اینڈو کرائن کینسر سے لڑ رہے ہیں، گزشتہ دنوں انہوں نے بھارتی صحافی کو اپنی بیماری کے حوالے سے ایک جذباتی خط بھی تحریر کیا تھا۔
اپنے خط میں ان کا کہنا تھا کہ اب پتا چل رہا ہے کہ درد کیا ہوتا ہے اور ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ پوری کائنات اس درد میں سمٹ آئی ہے۔
عرفان خان بھارتی فلم نگری کے وراسٹائل اداکار ہیں جنہوں نے کریئر میں کئی سپر ہٹ فلمیں دی ہیں اور بیماری سے قبل بھی وہ فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment