اتوار, 05 مئی 2024


سری دیوی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے سوئس حکام کا فیصلہ

 

 

نئی دہلی: سوئس حکومت معروف بھارتی اداکارہ سری دیوی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ان کا مجسمہ نصب کرنے کے بارے میں سوچ رہی ہے۔

بھارت کی انجہانی اداکارہ سری دیوی کا اداکاری میں کوئی ثانی نہیں تھا، انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران متعدد سپر ہٹ فلمیں دیں اور کئی ایوارڈز بھی اپنے نام کیے۔ سری دیوی کی اچانک موت نے ناصرف ان کے مداحوں کو ہلاکر رکھ دیا بلکہ بالی وڈ انڈسٹری کو بھی ایک بڑے صدمے سے دو چار کردیا۔

سری دیوی کی موت کے بعد انہیں ناصرف بھارت بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی ایوارڈز سے نوازا گیا اور خراج تحسین پیش کیا گیا، اب سوئٹزرلینڈ میں بھی سری دیوی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ان کا مجسمہ نصب کرنے کے بارے میں سوچا جارہا ہے۔

سوئس حکومت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سری دیوی کی مشہور فلم ’’چاندنی‘‘ کی شوٹنگ میں سوئٹزرلینڈ کے مناظر دکھائے گئے تھے اور یہی وجہ ہے کہ سری دیوی کا مجسمہ نصب کرنے کے حوالے سے تجویز زیر غور ہے۔ سوئس حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے سوئٹزرلینڈ میں سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment