جمعرات, 09 مئی 2024


فلم 'منٹو'ہارورڈ اور کولمبیا یونیورسٹی میں دکھائی جائے گی

ایمز ٹی وی ( انٹرٹینمنٹ) پاکستان میں فلم 'منٹو' کی شاندار کامیابی کے بعد اب یہ فلم ہارورڈ ، کولمبیا اور ییل یونیورسٹی جیسے بڑے تعلیمی اداروں میں بھی دکھائی جائے گی۔نہ صرف ان یونیورسٹیوں میں بلکہ یونیورسٹی آف کیلی فورنیا، برکلے ،جارج ٹاﺅن یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف ٹیکساس آسٹن میں بھی دکھائی جائے گی ۔ فلم 'منٹو' مشہور اردو افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کے افسانوں پر بنائی گئی ایک فلم ہے جس میں انکی نجی زندگی اور مو ت سے کچھ وقت پہلے کے حالات بھی دکھائے گئے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment