جمعرات, 02 مئی 2024


میں انڈسٹری میں اب بھی طالب علم ہوں۔ سدھارتھ ملہوترا

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) : بالی ووڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا کا کہنا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں ابھی بھی ایک طالب علم ہوں جب کہ ہر نئی فلم سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔ بالی وڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا جو اآج کل اپنی نئی فلم ”کپوراینڈ سنز“ کی کامیابیاں سمیٹنے میں مصروف ہیں ان کا اپنے انٹرویو میں کہنا تھا کہ میں شوبز انڈسٹری میں ابھی بھی ایک طالب علم ہیں اور ہر نئی فلم سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے جب کہ میں خوش قسمت انسان بھی ہوں جس کو ہر طرح کے کردار ادا کرنے کا موقع مل رہا ہے۔ واضح رہے کہ سدھارتھ ملہوترا کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’کپور اینڈ سنز‘ ایک اچھا بزنس دینے میں کامیاب ہوئی ہے جب کہ فلم میں عالیہ بھٹ کے ساتھ پاکستانی اداکار فواد خان اپنی اداکاری کے جوہر دکھارہے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment