جمعرات, 09 مئی 2024


فلم سربجیت پاکستان مخالف نہیں ، رندیپ ہوڈا

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) بالی ووڈ اداکار رندیپ ہوڈا کا کہنا ہے کہ ان کی آنے والی فلم سربجیت پاکستان مخالف نہیں ہے، فلم صرف ایک مقتول قیدی کی زندگی پر بنائی گئی ہے. بالی ووڈ اداکار رندیپ ہوڈا کی نئی آنے والی فلم ریلیز ہونے سے قبل ہی بھارت اور پاکستان میں ان دنوں توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے تاہم حساس موضوع کی وجہ سے فلم کے حوالے سے قیاس آرائیاں کی جارہی ہے کہ فلم سربجیت میں پاکستان کومنفی انداز میں دکھایا جائے گا، جبکہ رندیپ ہوڈا نے ان کی فلم کے حوالے سے کی جانے والی باتوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی فلم پاکستان مخالف نہیں ہے.

انہوں نے کہا کہ ان کی فلم میں پاکستان پر تنقید نہیں کی گئی ، اس میں قیدیوں پر ہونے والے مظالم کو دکھایا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ اگر آپ کسی کو اسکی قومیت کی وجہ سے سزا دیتے ہو نا کہ اس کے جرم کی وجہ سے چاہے وہ بھارت میں ہو یا پاکستان میں غلط ہے اور اس کی مخالفت کرنی چاہیے. بالی ووڈ اداکار کا کہناتھا کہ فلم میں ایک شخص کو دکھایا گیا ہے کہ کس طرح وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کا شکار بن جاتا ہے.

انہوں نے کہا کہ فلم پاکستان کی ایک جیل پر مبنی ہے، لیکن اس میں پاکستان مخالف کوئی بات نہیں ہے، اس میں صرف ایک ایسے شخص کو دکھایا گیا ہے کہ وہ کس طرح پاکستان اور بھارت کے درمیان سیاسی کشیدگی کا شکار بنتا ہے. یاد رہے کہ سربجیت سنگھ بھارتی فوجی تھا جو پاکستان کے شہر لاہور کی کوٹ لکپت سزائے موت کا قیدی تھا،سربجیت سنگھ پر مئی 2013 میں جیل میں موجود دو قیدیوں کی جانب سے حملہ کیاگیا جس کے بعد سربجیت ہلاک ہوگیا تھا. ایشوریا رائے بچن اور رچاچڈا فلم میں رندیپ ہوڈا کے ہمراہ جلوہ گر ہیں.

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Media

Leave a comment