بدھ, 08 مئی 2024


باکس آفس میں فلم ’’کیپٹن امریکا سول وار‘‘ کا راج

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) محض تین دن میں اٹھارہ کروڑ اٹھارہ لاکھ ڈالرز کا بزنس سمیٹنے والی فلم ’’کیپٹن امریکاسول وار‘‘ باکس آفس پر پہلے نمبر پر براجمان ہے۔تفصیلات کے مطابق ایکشن سے بھرپورفلم ’’کیپٹن امریکا سول وار‘‘ نے محض تین دن میں تقریباً انیس کروڑ ڈالرز کا بزنس کر نے کے بعد باکس آفس پر گزشتہ ہفتے سرِفہرست رکھنے والی فلم ’’جنگل بک‘‘ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اول نمبرپہ جگہ بنالی۔

فلم کی کہانی کیپٹن امریکا کا کردارادا کرنے والے کرس ایونز، آئرن مین (رابرٹ جونئیر) اورسیاہ فام بیوہ خاتون جوہانسن کے گرد گھومتی ہے، جو دشمن کے خلاف یکجا ہوکراپنا مشن پورا کرتے ہیں۔ باکس آفس پرفلم ’’کیپٹن امریکا سول وار‘‘ کے سرفہرست ہونے کےبعد گذشتہ ہفتے کی نمبر ون ’’جنگل بک‘‘ دو کروڑ دس لاکھ بزنس کے ساتھ دوسرے نمبر پرآ گئی ہے، جبکہ تیسرے نمبر پربراجمان جذباتیت سے بھرپور فلم ’’مدرزڈے‘‘ کو بھی شائقین کی جانب سے پذیرائی ملی۔ یاد رہے فلم ’’کیپٹن امریکا سول وار ‘‘ کو سب سے پہلے فرانس میں 27 اپریل کو ریلیز کیا گیا تھا،فلم کے پرڈیوسر کیون جبکہ ڈائریکٹرز جوائےرُوسو اور اینتھونی رُوسو ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Media

Leave a comment