پیر, 06 مئی 2024


لال مسجد پر بنائی جانے والی ڈاکومنٹری کے لیے بین الاقوامی ایوارڈ

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) لال مسجد پر بنائی جانے والی فلم ’امنگ دا بلیورز‘ کو غیر ملکی ایوارڈز ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ نیوزی لینڈ کے ایک ایوارڈ فیسٹیول میں فلم کو مزید ایوارڈز سے نوازا گیا۔ فلم کی نمائش پر پاکستان میں مکمل پابندی عائد ہے۔ نیوزی لینڈ میں ہونے والے ڈوک ایج فیسٹیول میں فلم کو بہترین ڈائریکٹر کی کیٹیگری میں ایوارڈ ملا۔ فلم کا غیر ملکی فلم کے طور پر بھی خصوصی نام لیا گیا۔ فلم کے ہدایتکار محمد نقوی نے اس بارے میں اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ کیا۔

naqvi post

ڈاکومنٹری ’امنگ دی بلیورز‘ میں لال مسجد کے اندر دی جانے والی تعلیمی صورتحال دکھائی گئی ہے۔ اس میں ان لوگوں کے بارے میں بھی بتایا گیا ہے جنہوں نے شدت پسند نظریے کے خلاف آواز اٹھائی۔ فلم کے ڈائریکٹر محمد علی نقوی کے مطابق فلم بنانے میں انہیں 6 سال کا عرصہ لگا۔ فلم لال مسجد میں تعلیم حاصل کرنے والے 2 طلبا کے گرد گھومتی ہے جن کے ذریعے بتایا گیا ہے کہ نظریاتی طور پر ہم کس قدر تقسیم ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سنسر بورڈ ملک بھر میں فلم پر مکمل پابندی عائد کرچکا ہے۔ سنسر بورڈ کے مطابق ایسے وقت میں جب ملک میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن جاری ہے، فلم دنیا بھر میں پاکستان کا غلط تشخص پیش کرے گی۔ فلم اس سے قبل 20 ممالک میں پیش کی جا چکی ہے اور 12 مختلف ایوارڈز بھی جیت چکی ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Media

Leave a comment