اتوار, 05 مئی 2024


کرن جوہرنے کنگ خان کے بیٹے آریان خان کوہری جھنڈی دکھادی

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ)بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار و پروڈسر کرن جوہر جو گزشتہ روز 44 برس کے ہوگئے ہیں کرن جوہرنے کہاہے کہ میں شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کو ابھی ایک فلم اسٹار کے روپ میں نہیں دیکھنا چاہتا یہ بات انھوں نے گزشتہ روز لندن میں اپنی سالگرہ کی تقریب کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہی۔

کرن جوہر کا کہناتھا کہ آریان اور ان کی بہن سوہانا میرے سامنے پلی بڑھی ہیں شاہ رخ خان کے خاندان کا میرے اور میرے خاندان کے ساتھ گہرا تعلق ہے اس کے باوجود میں فی الحال آریان کو فلم انڈسٹری میں نہیں لاناچاہتا کیونکہ ابھی وہ اپنی تعلیم مکمل کررہا ہے اور اس کے لیے چار برس لگیں گے اور جب میں مناسب سمجھوں گا کہ اریان نے اپنی تعلیم مکمل کرلی ہے اور وہ انڈسٹری میں آنے کے لیے تیار ہے تو اپنی فلم میں کاسٹ کرلوں گا مگر ابھی اریان کو ایک سپر اسٹار کی حیثیت سے نہیں دیکھناچاہتا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment