ھفتہ, 04 مئی 2024


سلمان خان کو کوئی نہیں سمجھ سکتا،ملائکہ اروڑا

ایمز ٹی وی(انٹر ٹینمنٹ) بالی وڈ کی معروف اداکارہ اور رئیلٹی شو کی جج ملائکہ اروڑا خان نے اپنے ایک انٹرویو میں اپنی زندگی کے راز تو کھولے ساتھ میں اپنے ساتھ منسوب لوگوں کی زندگی کا سچ بھی سب پر واضح کردیا۔

اپنے سابقہ شوہر ارباز خا ن کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ارباز ڈانس نہیں کر سکتے۔ملائکہ کو ٹیٹوز بنوانے کا بہت شوق ہے ان کا کہنا ہے کہ میں اگلا ٹیٹو اپنے بیٹے آرہان کے نام کا بنواؤں گی۔اپنے مداحوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہر مشہور شخصیت کی زندگی میں پاگل مداح ہوتے ہیں،میرا بھی ایک پاگل مداح ہے جو ہر سا ل میری سالگرہ پر مجھے سرخ گلابوں کا تحفہ بھجواتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ سلمان ایسی شخصیت ہیں جنھیں جب تک وہ نہ چاہیں کوئی بھی نہیں جان سکتا ۔ انھوں نے اپنی زندگی کے سب سے زیادہ شرمندہ کرنے والے لمحے کے بارے میں بتا تے ہوئے کہا کہ کچھ سال پہلے میں ایک فیشن شو میں شریک تھی اور ریمپ پر ماڈلنگ کررہی تھی کہ اچانک میری سینڈل ٹوٹ گئی اور میں گر گئی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment