ھفتہ, 04 مئی 2024


داماد اپنی ہی ساس کو بیاہ کر گھر لے آیا

ایمز ٹی وی(انٹر ٹینمنٹ)بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست بہار کے ضلع مدھیہ پور میں پیش آیا۔ آشا دیوی نامی اس خاتون کی بیٹی کی شادی کچھ عرصہ قبل سورج مہتو کے ساتھ ہوئی۔ دونوں میاں بیوی ہنسی خوشی اپنی زندگی بسر کر رہے تھے اور دونوں کا ایک بچہ بھی ہے۔ کہانی نے اس وقت اچانک موڑ لیا جب آشا دیوی کا داماد اچانک شدید بیمار ہو گیا۔ خبر سنتے ہی وہ اپنے داماد کی بیمار پرسی اور تیمار داری کیلئے بیٹی کے گھر چلی گئی جہاں سورج کی دیکھ بھال کرتے اسے اس سے شدید محبت ہوگئی۔ ساس اور داماد کے درمیان عشق کی آگ ہر گزرتے دن کے ساتھ بھڑکتی رہی اور جوڑا گھنٹوں فون پر ایک دوسرے سے باتیں کرنے لگا۔ جب آشا دیوی کی بیٹی کو اس بات کا علم ہوا تو اس نے اپنی والدہ کو سمجھانے کی بے حد کوشش کی لیکن کوئی فائدہ نہ ہوا۔ للیتا نے اپنے والد سے بھی اس امر کا ذکر کیا کہ وہ اپنی بیوی کو سمجھائے لیکن وہ بھی ساس اور داماد کو الگ نہ کر سکا۔

آخر کار جوڑے کی کوششیں رنگ لائیں اور وہ یکم جون کو مقامی مندر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق علاقے کی پنچایت کی طرف سے بھی جوڑے کے حق میں فیصلہ دیدیا گیا ہے۔ سرپنچ کا کہنا ہے کہ جوڑا ایک دوسرے کی محبت میں بری طرح پاگل ہے، انھیں الگ کرنا غیر مناسب ہوگا

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment