منگل, 07 مئی 2024


"انداز اپنا اپنا" ایک نئے انداز میں

ایمز ٹی وی(انٹر ٹینمنٹ)سلمان خان اور عامر خان نے ایک ساتھ صرف 1994 میں ریلیز ہونے والی شہرہ آفاق فلم ’’انداز اپنا اپنا‘‘میں ہی اداکاری کے جوہر دکھا ئے ہیں جس کے بعد دونوں اداکاروں کو ایک ساتھ کسی اور فلم میں دیکھنے کا موقع نہیں ملا جب کہ گزشتہ دنوں فلم نگری کے مسٹر پرفیکشنسٹ نے سلمان خان کے ساتھ فلم ’’انداز اپنا اپنا‘‘ کے سیکوئل میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیاتھا جس کے بعد سلو میاں بھی عامر خان کے ساتھ کام کرنے کے لیے پر تولنے لگے ہیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے سلمان خان کا کہنا تھا کہ عامر خان کے ساتھ کام کرنے کے لیے بے چین ہوں اوراگر فلم ’’انداز اپنا اپنا‘‘ کے سیکوئل میں عامر کے ساتھ کام کرنے کی پیش کش ہوئی تو فوری حامی بھر لوں گا۔ واضح رہے کہ بالی ووڈ میں اداکار عامرخان اور سلمان خان کی بلاک بسٹر فلم ’’انداز اپنا اپنا‘‘ کے سیکوئل بنانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment