پیر, 06 مئی 2024


سوزین کے خلاف دھوکے بازی کا مقدمہ درج

ایمز ٹی وی(انٹر ٹینمنٹ)بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار ہریتھک روشن کی سابق اہلیہ سوزین خان پر ان کے شراکت دار مدہت گپتا کی جانب سے گوا میں ان کے خلاف 1 کروڑ 87 لاکھ کے فراڈ کا الزام لگایا گیا ہے جب کہ ان پر جھوٹے آرکیٹیکچر کے ہونے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے، سوزین کے مینیجنگ پارٹنر مدہت گپتا کا کہنا ہے کہ کمپنی نے سوزین کو 2013 میں ان کے تخلیق کردہ فن پاروں کے عوض ایک کروڑ 87 لاکھ روپے ادا کئے تھے لیکن سوزین نے مقررہ وقت پر چیزیں فراہم نہ کیں اور جب یہ چیزیں انہیں ملیں تو وہ غیر معیاری بھی تھیں۔

مدہت گپتا نے سوزین کی آرکیٹیکچر کی اسناد کو مشکوک قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب کمپنی نے بھارت میں آرکیٹیچکرز کی نمائندہ تنظیم کونسل آف آرکیٹیکچر سے سوزین کی اسناد کی تصدیق کرائی تو ادارے میں ان کا نام رجسٹرڈ نہیں تھا۔ کمپنی کے قانونی مشیرکا کہنا تھا کہ انہوں نے مقدمہ درج کرانے کے لیے پولیس سے رابطہ کیا تھا، لیکن وہ شکایت درج کرنے میں گریز کررہی تھی تاہم عدالت سے رجوع کرنے کے بعد سوزین کے خلاف مقدمہ دھوکہ دہی کے الزام کے تحت دائر کیا گیا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment