ھفتہ, 04 مئی 2024


ہرفلم کے ساتھ خود کو تبدیل کرلیتی ہوں،عالیہ بھٹ

ایمز ٹی وی(انٹر ٹینمنٹ)عالیہ بھٹ کا انٹرویو کے دوران کہناتھا کہ بالی ووڈ میں ہر چیز میں تیزی آگئی ہے اور میں اس سے خوفزدہ نہیں بلکہ یہ سب مجھے اچھا لگتاہے اور اس وقت میں بہت سے بڑے ہدایتکاروں کے ساتھ کام کررہی ہوں اور مستقبل میں بھی بڑے ہدایتکاروں کے ساتھ کام کرنا بہترین اور منفرد کردار نبھانا چاہتی ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں عالیہ بھٹ کا کہناتھا کہ میری نمبرون پر پہنچنے کی کوئی خواہش نہیں بلکہ درمیانے نمبروں پر رہناچاہتی ہوں کیونکہ میرے نزدیک نمبرون پر صرف وہی پہنچ سکتا ہے جس سے لوگ محبت کرتے اور اس کے کام کو سراہتے ہیں ۔حال ہی میں ریلیز ہونے والی اپنی فلم ’’اڑتا پنجاب‘‘ کو ملنے والے رسپانس پر عالیہ نے کہا کہ اس فلم کے لیے سب نے بہت محنت کی اور خاص طو رپرمیں نے خود کو اس کے کردار میں ڈھالنے کے لیے 21روزتک سخت تربیت حاصل کی جس کا نتیجہ اب کامیابی کی شکل میں سامنے آرہاہے ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment