ھفتہ, 04 مئی 2024


فواد خان کو بالی ووڈ میں فلموں کی پیشکش جاری

ایمز ٹی وی(انٹر ٹینمنٹ)پاکستانی ہیرو فواد خان نے بھارتی فلم نگری میں فنی کیرئیر کا سفر 2014 میں ریلیزہونے والی فلم ’’خوبصورت‘‘ سے کیا جس کے بعد انھوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور اپنی جاندار اداکاری کے باعث بالی ووڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہجب کہ فواد خان کو بالی ووڈ میں نامور فلمسازوں کی جانب سے فلموں کی کام کی پیش کش کی جارہی ہے لیکن اب نامور سپر اسٹار نے بھی فلم میں کام کی پیش کش کردی ہے۔ پاکستانی اداکار فواد خان کو بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے بننے والی فلم میں کام کی پیش کش کی گئی جسے انھوں نے قبول کرتے ہوئے فلم میں کام کرنے کی حامی بھرلی ہے جس کے بعد اب وہ فلم میں مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے جب کہ فلم کی ہدایتکاری کے فرائض نتین ککڑ سر انجام دیں گے۔واضح رہے کہ فواد خان فلمساز کرن جوہر کی فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہوں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment