ھفتہ, 04 مئی 2024


ممبئی کی سڑکوں پر کنگ خان اور دبنگ خان آگئے

ایمز ٹی وی(انٹر ٹینمنٹ)بالی ووڈ پر حکمرانی کرنے والے شاہ رخ خان اور سلمان خان کی آپس میں گہری دوستی ہے جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہوتی جارہی ہے جب کہ دونوں اداکارایک دوسرے کی فلموں کی پروموشن اور تقریبات میں تعریفیں کرتے نظر آتے ہیں یہی نہیں کنگ خان نے سلو میاں سے دوستی کی خاطر اپنی فلم کی نمائش کی تاریخ بھی بدل دی تھی اوراب دونوں ممبئی کی سڑکوں پر سائیکلوں پر مٹرگشت کرتے نظرآئے۔

یہ بھی پڑھیں:کنگ خان اوردبنگ خان میں قربتیں بڑھنے لگیں شاہ رخ خان اور سلمان خان نے گزشتہ روز ممبئی کی سڑکوں پر ایک ساتھ مٹر گشت کیااوراپنی اپنی سائیکلوں پرشہربھرمیں گھومتے رہے جب کہ کنگ خان کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تصویر شیئرکرتے ہوئے کہنا تھا کہ بھائی بھائی اپنی سائیکلوں پرسوار ہیں، کوئی فضائی آلودگی نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ نے سلمان خان کی وجہ سے اپنی فلم کی نمائش کی تاریخ آگے بڑھا دی دوسری جانب سوشل میڈیا پردونوں سپر اسٹارز کی ایک ساتھ تصویر وائرل ہونے پرمداحوں کی جانب سے بے حد پذیرائی مل رہی ہے اور دونوں اداکاروں کی ماحول کو فضائی آلودگی سے بچانے کو ککو بے حد سراہا جارہا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment