منگل, 07 مئی 2024


رکشہ میں سفر کرنے والوں کےلیے خوشخبری

ایمزٹی وی(ٹیکنالوجی)شہر والوں کیلئے رکشے کی ایک بہترین سہولت فراہم کی گئی ہے جس میں ایسی ایپلیکیشن متعارف کرادی گئی ہے جس کے ذریعے آرڈر دینے پر رکشہ حاضرہوجائے گا۔ رکشہ میں سفر کرنے والوں کےلیے خوشخبری ہےکہ اب انھیں رکشہ کیلئے آواز نہیں لگانی پڑے گی کیونکہ ایک پیغام کے ذریعے رکشہ آپ کی مطلوبہ جگہ پر پہنچ جائےگا۔ کراچی والے اب سڑکوں پر پریشان نہیں ہونگے اور اس ایپلیکیشن سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے شروع کی گئی ویب سائٹ پر جاکر معلومات فراہم کرکے رکشہ حاضر ہوجائےگا۔اہم بات یہ کہ رکشہ ڈرائیورز نادرا سے ویریفائیڈ ہیں اور رکشہ گوگل میپ سے ٹریک کیا جاتا ہے۔ دلچسپ بات یہ کہ کرایے کے پیسوں پر بحث کی بھی ضرورت نہیں اور فی کلومیٹر صرف پندرہ روپے وصول کئے جائیں گے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment