بدھ, 08 مئی 2024


جسم کی فالتو چربی پگھلانے کیلئے سیڑھیاں چڑے

ایمزٹی وی(صحت)امریکی ماہرین نے جسم کی فالتو چربی پگھلانے کیلئے سیڑھیاں چڑھنے اُترنے کو چہل قدمی سے زیادہ مفید قرار دیدیا۔امریکی ماہرین کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق جو لوگ موٹاپے کا شکار ہیں اور تیزی سے وزن کم کرنا چاہتے ہیں، انہیں چاہئے کہ روز دن میں کئی بار سیڑھیاں چڑھیں اتریں، اس عمل سے ہر منٹ کے حساب سے ان کی چہل قدمی کی نسبت زیادہ تیزی سے وزن میں کمی واقع ہوگی۔

طبی ماہرین کہتے ہیں کہ دفاتر میں بھی کام کرنیوالے حضرات کو لفٹ کی بجائے دن میں کئی بار سیڑھیاں چڑھنا اترنا چاہئے تاکہ وہ ذہنی و جسمانی طور پر فٹ رہ کر صحت مند اور فعال زندگی گزار سکیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment