اتوار, 28 اپریل 2024


انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی ہے

ایمزٹی وی(صحت)ملک کے کئی شہروں میں انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی ہے۔اس دوران لاکھوں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔کراچی میں 6 روزہ انسداد پولیو مہم کاآغازہوگیاہے۔کراچی کی51یونین کونسلوں میں مہم چلائی جائےگی۔کراچی میں2800پولیو ٹیمیں اس مہم میں حصہ لیں گے۔

بھکرضلع کی42یونین کونسلوں میں3روزہ انسدادپولیومہم کاآغازکردیاگیاہے۔ڈی او ہیلتھ کے مطابق مہم کےدوران2لاکھ61ہزاربچوں کوقطرےپلائےجائیں گے۔ ڈی اوہیلتھ نے بتایا کہ بھکر میں انسدادپولیومہم کیلئے733ٹیمیں اور41ٹرانزٹ پوائنٹ قائم کردئیے گئے ہیں۔بھکر میں بس اسٹینڈ،ریلوےاسٹیشن پربھی بچوں کوقطرےپلائےجائیں گے۔

بلوچستان کے10اضلاع کی137یونین کونسلوں میں انسدادپولیومہم جاری ہے۔کوئٹہ میں مہم کے دوران 5لاکھ61ہزار981بچوں کوقطرےپلائےجائیں گے۔کوئٹہ میں مہم کیلئے1678موبائل ٹیمیں،122فکسڈٹیمیں تعینات ہوں گی۔کوئٹہ میں انسدادپولیومہم کیلئے38ٹرانزٹ پوائنٹس قائم کردئیے گئے ہیں۔

خیبرپختونخواکے8انتہائی حساس اضلاع میں3روزہ انسدادپولیومہم جاری ہے۔انسدادپولیومہم پشاور،بنوں،کرک،ہنگومیں شروع کی گئی ہے۔ٹانک،لکی مروت،کوہاٹ اورڈی آئی خان میں بھی انسدادپولیومہم جاری ہے۔ انسدادپولیومہم میں29لاکھ بچوں کوویکسین دی جائےگی۔افغان مہاجرین اورآئی ڈی پیزکیمپوں میں بھی قطرےپلائےجائیں گے۔975 ایریاانچارج سمیت 4 ہزار 941 ٹیمیں مقررکی گئی ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment