اتوار, 28 اپریل 2024


موٹاپے سے کیسے بچا جائے

ایمزٹی وی(صحت) امریکی ماہرین نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ فربہ افراد پر ٹیکس لگایا جائے۔کولمبیا یونیورسٹی کے شعبہ کارڈیالوجی کے ماہرین کے مطابق دنیا بھر میں ہر سال 10 میں سے ایک شخص موٹاپے کا شکار ہورہا ہے جس کی اہم وجہ خوراک میں عدم اعتدال اور جنک فوڈ کا زیادہ استعمال ہے۔

ماہرین کہتے ہیں کہ موٹاپے کی روک تھام کیلئے حکومت کو چاہئے کہ وہ فربہ افراد پر بھاری ٹیکس عائد کرے تاکہ وہ بسیار خوری سے پرہیز کریں۔ ماہرین نے کہا کہ صحت مند زندگی کیلئے ضروری ہے کہ موٹاپے سے بچا جائے کیونکہ موٹاپا کئی بیماریوں کی جڑ ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment