اتوار, 05 مئی 2024


انسانی جسم کی شکل تبدیل کرنیوالےروبوٹس تیار

ایمزٹی وی(ٹیکنالوجی)سوئٹرزلینڈ کے سائنسدانوں نے آپریشن کے لیے مائیکرو ربوٹس تیار کرلیے ہیں۔غی ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے سائنسدانوں نے ایسے ننھے روبوٹ تیار کیے ہیں، جو لچک دار بھی ہیں اور انہیں مستقبل میں آپریشن کے لیے استعمال کیا جاسکے گا۔

رپورٹ کے مطابق ”نیچر کمیونی کیشنز“ کے حالیہ شمارے میں روبوٹ تیار کرنے والے سائنسدانوں کا تحقیقی مقالہ شائع ہوا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ اس ٹیم نے کئی طرح کے مائیکرو ربوٹس تیار کیے ہیں جنہیں ایک بار انسانی جسم کے اندر پہنچانے کے بعد باہر سے کنٹرول کیا جاسکے گا۔

یہ روبوٹ اتنے لچک دار ہیں کہ ضرورت پڑنے پر اپنی شکل بھی تبدیل کرسکتے ہیں۔ روایتی روبوٹس کے برعکس ان مائیکرو ربوٹس کی تیاری میں خاص طرح کا ہائیڈروجل اور مقناطیسی نینو ذرات استعمال کیے گئے ہیں۔

اب یہ ماہرین ان روبوٹس کو انسانوں پر آزمانے کے لیے سوئٹزرلینڈ کی وزارتِ صحت کی جانب سے اجازت کے منتظر ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک بار انسانی آزمائشیں کامیابی سے مکمل ہوجانے کے بعد یہ روبوٹ بڑی تعداد میں خاصے کم خرچ پر تیار کیے جاسکیں گے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment