ھفتہ, 18 مئی 2024


اب آپ کی پرائیوٹ چیٹ تک کوئی بھی نہیں پہنچ سکتا

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک نے چند ماہ قبل اعلان کیا تھا کہ وہ میسنجر میں پیغامات کو مزید محفوظ بنانے کے لیے ٹیکسٹ پیغامات کو ازخود ختم ہونے کی سہولت پیش کرے گا اور اب آپ دنیا بھر میں فیس بک میسنجر استعمال کرسکتے ہیں۔ اب آپ کی پرائیوٹ چیٹ تک کوئی بھی نہیں پہنچ سکتا۔ سیکرٹ کنورسیشن کا یہ آپشن فیس بک نے کئی ماہ تک پہلے ٹیسٹ کیا ہے اور اب صارفین کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔ اس میں دونوں کناروں تک کی گفتگو انتہائی خفیہ رہتی ہے یہاں تک کہ حکومتیں بھی اسے نہیں دیکھ سکتیں۔

اس میں ایک ٹائمر کا اضافہ بھی کیا گیا ہے جو بتاتا ہے کہ میسج کب ختم کرنا ہے 10 سیکنڈ یا 20 سیکنڈ یا اس سے زیادہ وقت کو سیٹ کیا جاسکتا ہے۔ اس طرح میسج اور ان کا پورا سلسلہ غائب ہوجاتا ہے۔ یہ آپشن اسنیپ چیٹ میں بھی موجود ہے اسی طرح ایپل مصنوعات استعمال کرنے والے صارفین آئی میسج میں بھی بہت اہم انکرپشن موجود ہے۔

سیکرٹ کنورسیشن‘ کے آسان طریقہ یہ ہے 

فیس بک میسنجر آئی کن کو ٹیپ کریں۔ فہرست میں سے جسے پیغام بھیجنا ہے اسے سلیکٹ کریں اس کے بعد ٹائمر کا انتخاب کریں اور اب میسج کریں۔
فیس بک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم ون ٹو ون خفیہ بات چیت کا آپشن پیش کررہے ہیں اور اسے صرف وہی ڈیوائس پر دیکھا جاسکتا ہے جسے آپ کا دوست استعمال کرتا ہے۔ فیس بک میسنجر آپ اور آپ کے دوست کے درمیان میسجز کو لاک کردیتا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment