منگل, 30 اپریل 2024


آئی فون میں گھومنے والا بٹن متعارف

ایمزٹی وی(ٹیکنالوجی)آئی فون نے حال ہی میں اپنے آئی فون اور آئی پیڈ ٹیبلٹ کے لیے گھومنے والے چھوٹے بٹن پر مشتمل ایک ’تھمب بٹن‘ متعارف کرایا ہے جسے مختلف کاموں کے لیے استعمال کیا جاسکے گا۔ شاید یہ نیا بٹن آئی فون سیون کا حصہ بن سکے گا ۔ تاہم یہ خبریں بھی گرم ہیں کہ ایپل آئی فون سیون کی بجائے اپنے نئے فون کو آئی فون سکس ایس ای کا نام دے گا۔

ایپل نے پیٹنٹ درخواست میں اسے ’ روٹری بٹن‘ کا نام دیا ہے جو آئی او ایس آلات پر نصب کیا جائے گا جو آواز، اسکرولنگ، ٹیکسٹ ری سائز کرنے اور دیگر کاموں کے لیے استعمال ہوگا۔ شاید یہ بٹن ایپل واچ اور دیگر آلات میں بھی متعارف کرایا جائے گا اور کمپنی کا خیال ہے کہ یہ ایپل واچ کو اسکرول، زوم اور میسجنگ کرنے میں کام آئے گا۔ اسے ” کیپیسیٹو ٹچ پینل فور سینسنگ مکینکل ان پٹس ٹو اے ڈیوائس” نام دیا گیا ہے جس کی پیٹنٹ درخواست مارچ 2014 میں دی گئی تھی لیکن اس پیٹنٹ میں آئی فون میں باقاعدہ بٹن بھی شامل کئے گئے ہیں جو دیگر کاموں میں کام آئیں گے۔ مثلاً ایک پاور بٹن سے فون کو آن یا آف کیا جاسکے گا۔

ایپل کمپنی کے مطابق اس گھومنے والے بٹن کو آئی پیڈ کے نیچے اور آئی فون کے اوپر لگایا جائے گا اور اس کی کچھ ڈرائنگز اور خاکے جاری کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ آئی فون کے نئے ماڈل میں فنگر پرنٹنگ، آپٹیکل اور الٹرا سونک سینسر بھی نصب ہوں گے۔ اس کے علاوہ ایپل نے فنگر پرنٹ ٹیکنالوجی بھی متعارف کرنے کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بلیک بیری الیکٹرون فون میں آخری مرتبہ 2006 تھمب بٹن دیکھا گیا تھا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment