جمعہ, 26 اپریل 2024


تعلیمی اعلانات

ایمزٹی وی (تعلیم) جامعہ کراچی کی شاہ عبداللطیف بھٹائی چیئر اور محکمہ ثقافت حکومت سندھ کی جانب سے چوتھی بین الاقوامی شاہ عبداللطیف بھٹائی کانفرنس کا انعقاد بدھ 10 دسمبر کو شام چار بجے (نیشنل میوزیم آف پاکستان) کے آڈیٹوریم میں کیا جارہا ہے۔ صدارت ممتاز اسکالرآغا سلیم اسکا آغاز کرینگے۔ جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیے کے مطابق بی اے، بی کام پرائیوٹ، بی اوایل اور امپرومنٹ آف ڈویژن کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں بغیر لیٹ فیس کے توسیع کردی گئی ہے۔ بی اے کے امتحانی فارم 3075 روپے فیس برائے سال اول/ دوم اور کمبائنڈ کے لئے5500 روپے کے ساتھ جبکہ بی کام کے امتحانی فارم 3900 روپے فیس برائے سال اول/ دوم اور کمبائنڈ کے لئے6900 روپے فیس کے ساتھ 8 سے 19 دسمبرتک بینک کائونٹرز واقع سلورجوبلی گیٹ جامعہ کراچی پر جمع کراسکتے ہیں۔ وفاقی اردو یونیورسٹی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر فہیم الدین کے مطابق بی اے، بی کام، ایم اے، بی او ایل ، ہومیو پیتھک اور مدارس (پرائیویٹ) کے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 19 دسمبر2014 تک توسیع کردی گئی ہے ۔ فارم گلشن کیمپس ، نیشنل بینک، یونیورسٹی برانچ، عبدالحق کیمپس پرائیویٹ امتحانات کائونٹر، انچارج جاوید خان سے حاصل اور جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ وفاقی اردو یونیورسٹی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر مسعود مشکور صدیقی کے مطابق مدارس و ہومیو پیتھک اور فاضل عربی گریجویشن کے معادلہ سالانہ امتحانات 2013 منعقدہ امتحانات ستمبر2014 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment