اتوار, 19 مئی 2024


خلا میں بھیجے جانے والے روبوٹ کا سراغ مل گیا

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) یورپی سپیس ایجنسی کی جانب سے خلا میں بھیجے جانے والے روبوٹ فیلے کا سراغ مل گیا ۔ تفصیلات کےمطابق یورپی خلائی ایجنسی کی جانب سے خلاف میں بھیجے جانیوالےفیلےنامی روبوٹ کا سراغ مل گیا ہے ۔ خلائی ایجنسی نے اس روبوٹ کو روزیٹا مشن کے ذریعے ایک دمدار ستارے کی جانب روانہ کیا گیا تھا ۔ اگرچہ اس نے زمین پر تصویریں اور اپنی لوکیشن کے بارے میں ڈیٹا بھیجا تھا لیکن خلائی روبوٹ کی اصل جگہ ابھی تک ایک معمہ رہی ہے۔خیال کیا جا رہا تھا کہ خلائی روبوٹ ’فیلے‘ اترنے والی جگہ سے اچھل کر ایک تاریک گڑھے میں گِر گئی ہے۔ اب تازہ ترین تصویروں سے بھی اس بات کی تصدیق ہوتی ہے جو دم دار ستارے سے دو اعشاریہ سات کلو میٹر کی دوری سے لی گئی ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment