جمعرات, 09 مئی 2024


دھرنا موخر ہونے کی ایک اور وجہ سامنے آگئی

 

ایمز ٹی وی (صحت) پبلک ہیلتھ ایکسپرٹس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں ڈینگی آﺅٹ بریک ہے لہٰذا سیاسی دھرنے کے شرکاء خود کو مچھر کے کاٹنے سے بچاﺅ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے پوری آستین کی شرٹس، مکمل لباس زیب تن کریں اور مچھر کے کاٹنے سے بچنے کیلئے چہرے اور ہاتھوں پر مچھر بھگانے والا لوشن استعمال کریں، احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے سے بیماری مزید علاقوں تک پہنچ سکتی ہے۔

مشیر وزیراعلی پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ کمیٹی برائے ڈینگی کے اجلا س میں صحت عامہ کے ماہرین نے کہا کہ بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے دن کے وقت درجہ حرارت میں واضح کمی نہیں ہوئی جس کی وجہ سے ڈینگی کا سیزن نومبر کے اختتام یا دسمبر تک طوالت اختیار کر سکتا ہے۔

اجلاس میں متعلقہ سرکاری محکموں کے افسران ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان، انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کے ماہرین، ڈینگی ریسرچ سیل کے انچارج پروفیسر وسیم اکرم، ڈینگی ایکسپرٹس ایڈوائزری گروپ کی ممبر ایسوسی ایٹ پروفیسر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر صومیہ اقتدار نے شرکت کی، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، قصور، شیخوپورہ، سرگودھا، جہلم اور اٹک کے ڈی سی اوز اور ای ڈی اوز ہیلتھ نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کی کارروائی میں حصہ لیا۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ڈینگی کنٹرول پروگرام کے ڈاکٹر فیاض بٹ نے بتایا کہ 2015ء میں راولپنڈی میں 2700 سے زیادہ ڈینگی کے کنفرم مریض رپورٹ ہوئے تھے جبکہ رواں سال یہ تعداد 897 ہے اور صورتحال راولپنڈی میں گزشتہ سال کی نسبت بہتر ہے تاہم اسلام آباد میں گزشتہ سال ڈینگی کے مریض نہیں تھے جبکہ رواں سال 1644 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں جن میں سے اکثریت کا علاج راولپنڈی کے اسپتالوں میں ہوا ہے اور اس وقت بھی اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے مریض راولپنڈی میں زیر علاج ہیں۔

پروفیسر وسیم اکرم نے کہا کہ رات کے درجہ حرارت میں کمی کے ساتھ ہی مچھر گھروں کے اندر آئے گا جس سے ڈینگی کے مریضوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے لہٰذا ہر یونین کونسل اور ٹاﺅن افسران جہاں ضرورت ہو وہاں فوگنگ اور اسپرے ضرور کرائیں تاکہ مچھر کا خاتمہ ہوسکے۔

 
 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment