جمعہ, 17 مئی 2024


نوکیا کا دوبارہ مارکیٹ میں IN ہونے کے لیے اسمارٹ واچ کی تیاری


ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) نوکیا وہ موبائل فون کمپنی ہے جو پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقبول ترین تھی جس کی ڈیوائسز کی فروخت اسمارٹ فونز کی آمد کے بعد کم ہونے لگی مگر اب بھی اسے پسند کرنے والوں کی تعداد کافی زیادہ ہے۔ اور اگر آپ نوکیا کی ڈیوائسز کو پسند کرتے ہیں تو ایسا لگتا ہے کہ فن لینڈ کی یہ کمپنی کسی نئے اسمارٹ فون سے پہلے اپنی اسمارٹ واچ کو متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ نوکیا مون ریکر نامی اسمارٹ واچ پر کام کررہی تھی جسے 2014 میں لومیا 930 کے ساتھ متعارف کرایا جانا تھا مگر پھر مائیکرو سافٹ نے نوکیا کا فون بزنس خرید لیا تو فن لینڈ کی کمپنی نے اسمارٹ واچ کا ارادہ منسوخ کردیا۔ مگر اب اسمارٹ واچ کی ایک نئی ویڈیو منظرعام پر آئی ہے اور لگتا ہے کہ اب اسے جلد فروخت کے لیے پیش کیا جاسکتا ہے۔

یوٹیوب میں لیک ہونے والی ویڈیو میں اس اسمارٹ واچ کے چند فیچرز کو دکھایا گیا ہے جیسے سوئپ انٹرفیس، ایپ انٹرفیس اور ڈیفالٹ واچ فیس پر منتقل ہونے کے لیے بٹن اور یہ گھڑی ایپل واچ اور اینڈرائیڈ وئیر ڈیوائسز جیسے لانگ پریسز کی ٹیکنالوجی سے بھی لیس ہے۔نوکیا کی جانب سے ای میل سپورٹ، کیلنڈر، میسجنگ، نوٹیفکیشنز اور دیگر بنیادی ایپس کو بھی ڈیوائس کا حصہ بنانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ خیال رہے کہ مائیکروسافٹ نے 2014 میں نوکیا کے فونز بزنس اور لومیا برانڈ کو خریدا تھا اور اسے دس سال تک کے لیے نوکیا کے پلانٹس، پیٹنٹس اور فون برانڈز کے حقوق ملے تھے۔ مائیکرو سافٹ نے لومیا اسمارٹ فونز سے نوکیا کا نام نکال کر انہیں ونڈوز فون بنا دیا تھا تاہم کامیابی نہ ملنے پر اس نے یہ بزنس ایک کمپنی ایف آئی ایچ موبائل کو فروخت کردیا تھا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment