پیر, 20 مئی 2024


فیس بک کے بانی اپنے ہی اکاؤنٹ کی سیکیورٹی میں ناکام

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) مارک زکربرگ فیس بک کے بانی اور دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک ہیں مگر دنیا بھر میں استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے باوجود وہ رواں برس دوسری بار ہیکرز کا نشانہ بن گئے ہیں۔ یقیناً مارک زکربرگ اپنے فیس بک اکاؤنٹ کا بہت زیادہ خیال رکھتے ہیں مگر دیگر سوشل میڈیا سائٹس کے حوالے سے وہ کافی لاپروا لگتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ رواں سال دوسری بار مارک زکربرگ کا پنٹریسٹ اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا ہے۔ منگل کو ہیکر گروپ آور مائن نے فیس بک کے بانی کا اکاﺅنٹ اپنے کنٹرول میں لیا اور اس میں تعارف کو بدلتے ہوئے اپنی مشہور لائن لکھی 'فکر مند مت ہو ہم تو صرف آپ کی سیکیورٹی جانچ رہے تھے'۔

اب اس اکاﺅنٹ کا کنٹرول مارک زکربرگ نے واپس حاصل کرلیا ہے۔ آور مائن کو متعدد اہم شخصیات کے اکاﺅنٹس ہیک کرنے پر شہرت ملی۔ جون میں اس گروپ نے گوگل کے سی ای او سندر بچائی کا کیورا اکاﺅنٹ ہیک کیا تھا، جبکہ بز فیڈ، ورائٹی اور دیگر متعدد اداروں کے افراد کے اکاﺅنٹس کو بھی ہیک کیا گیا۔ اسی گروپ نے جون میں مارک زکربرگ کا پنٹریسٹ اکاﺅنٹ بھی ہیک کیا تھا اور بتایا تھا کہ فیس بک کے بانی کے اس اکاﺅنٹ کا پاس ورڈ dadada ہے، جس کی اس وقت فیس بک ترجمان نے تردید بھی کی تھی۔ اگرچہ اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ ہیکرز نے مارک زکربرگ کے اکاؤنٹس کیسے ہیک کیے، لیکن اوَرمائن ٹیم کا دعویٰ ہے کہ اکاو ¿نٹس کی ہیکنگ ’لنکڈ اِن‘ کے پاسورڈ کے ذریعے ممکن ہوئی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment