ھفتہ, 18 مئی 2024


آئی فون صارفین کیلئے خوشخبری

 

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایپل آئی فون کے چاہنے والوں کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ ایپل نے ڈبل سم موبائل فون تیار کرنے کے حوالے سے غور شروع کر دیا ہے۔ ایپل نے امریکہ اور چائنا میں ڈبل سم والے موبائل فون بنانے کے حقوق حاصل کرنے کے لیے درخواست دائر کرنے کا آغاز کر دیا ہے۔

ایپل آئی فون کی مختلف ممالک میں خریداری میں کمی کی بڑی وجہ ایسے صارفین (خاص طور پر چائنا اور انڈیا کے صارفین) بنتے ہیں جو دو سموں اور زیادہ موبائل سٹوریج کا استعمال کرتے ہیں۔ جس کے بعد ایپل نے ڈبل سم موبائل متعارف کرانے بارے غور شروع کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکن پیٹنٹ اینڈ ٹریڈ مارک آفس کی جانب سے ایپل کو ڈبل سم والے موبائل فون بنانے کے خصوصی حقوق کی درخواست قبول کر لی گئی ہے۔
کاغذات میں تجویز دی گئی ہے کہ ڈبل سم سلاٹ ایک آئی فون میں دو موبائل سموں کے استعمال کے لیے لگائی جائے گی۔

ڈبل سم والے موبائل فون کے حقوق حاصل کرنے کے لیے کاغذات چین کی ریاستی انٹیلیکچول پراپرٹی آفس میں اسی سال مارچ میں جمع کرائے گئے تھے جو کہ ستمبر میں منظرعام پر آئے تھے جس میں ایک آئی فون میں دو سموں کے استعمال کی تجویز دی گئی ہے۔

بہرحال دو سموں والے فون کی تیاری کے بارے میں ابھی کچھ کہنا قبل ازوقت ہو گا کیونکہ اجازت ملنے کے بعد یہ ضروری نہیں کہ ایپل اپنے آنے والے آئی فونز میں اس ٹیکنالوجی کو استعمال بھی کرے گا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment