جمعہ, 26 اپریل 2024


اشیاء کے استعمال میں اعتدال پسندی کی جانی چاہیے،ماہرین

 

ایمز ٹی وی (صحت )کولیسٹرول کا بڑھنا ایسا مسئلہ ہے جو ایک بار درپیش ہوجائے تو کئی امراض کا سبب بن جاتا ہے جو اکثر زندگی بھر پیچھا نہیں چھوڑتے، مگر ان دنوں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک امریکی تحقیق نے پاکستانیوں کو ابہام کا شکار کردیا ہے۔

کولیسٹرول کے بارے میں کنفیوژن کیوں پھیلی؟ ماہرین نے انٹرنیٹ پر موجود تحقیق کو غیر مستند اور غلط قرار دے دیا، انٹرنیٹ پر کولیسٹرول سے متعلق پھیلی غیر مستند رپورٹس اس کا سبب بنیں۔ امریکی حکومت کی ڈائٹری گائیڈ لائن میں کولیسٹرول سے متعلق ایسی کوئی بات نہیں تھی، جیسی غیر مستند رپورٹس میں بتائی گئی۔

امریکی حکومت نے مضر صحت کولیسٹرول کی حامل غذاؤں کی فہرست مزید مختصر کردی ہے۔ اشیاءکے استعمال میں اعتدال پسندی کی جانی چاہیے، ماہرین ڈائٹری گائیڈ لائن کے مطابق انڈے، مچھلی اور دیگر سی فوڈزمضر کولیسٹرول بڑھانے کا سبب نہیں بنتے، کافی اور پانچ چمچ تک تیل یا گھی بھی نقصان دہ نہیں بلکہ مفید ہے۔

امریکی ڈائٹری گائیڈ لائن میں دودھ، مکھن، چاکلیٹ اور گوشت بدستور نقصان دہ کولیسٹرول والی غذاؤں میں شامل ہیں۔ملک کے مختلف طبی ماہرین کا بھی اس حوالے سے یہ کہنا ہے کہ وہ اشیاء جن میں کولیسٹرول قدرتی طور پر موجود ہے ان میں بھی اعتدال پسندی کی جانی چاہیے۔

ماہرین کے مطابق کولیسٹرول کی مقدار کو برقرار رکھنے کے لیے ورزش کو اپنی زندگی کا بنیادی حصہ بنانا ضروری ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment