منگل, 07 مئی 2024


پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ایکشن

 

ایمز ٹی وی (صحت)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مختلف شہروں میں کاروائیاں جاری ہیں ناقص اور مضر صحت غذائی اشیا تیار کرنےوالوں کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے2 ہزار 5سو کلوگرام سرخ مر چ اور دیگر مصالحہ جات قبضے میں لے کر یونٹ سیل کر دیئے ۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے گوجرانوالہ میں کارروائی کرتے ہوئے بچوں کے لیے ٹافیاں تیار کرنے والے کارخانے پر چھاپہ مارا۔

جہاں حفظان صحت کے اصولوں کے منافی بچوں کیلئے ٹافیاں تیار کی جا رہی تھیں ۔ نور الامین منیگل نے مضر صحت میٹریل استعمال کرنے پر فیکٹری سیل کردی ۔

دوسری طرف ڈپٹی ڈائریکٹرشہباز احمد کی سربراہی میں فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کا فیصل آباد میں مصالحے تیار کرنے والے کارخانے پر چھاپہ مارا۔ 2ہزار 5سو کلوگرام مضر صحت مرچیں اور مصالحے ضائع کردئیے گئے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment