جمعرات, 10 اکتوبر 2024


ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ

ایمز ٹی وی(صحت) عمرکوٹ کے بجیر محلے میں دو دن سے 15افراد ڈینگو وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں اب تازہ ترین اطلاع کے مطابق مزید دو افراد عمرکوٹ کے کربلا محلے ڈینگو وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

ڈینگو وائرس سے متاثر ہونے والوں میں پروفیسر پرتاب رائے اور امولک داس میگھواڑ ہیں جبکہ پروفیسر پرتاب رائے کو بیرونی ملک ترکی تربیت کے لئے جانا تھا تاہم وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد وہ تربیت کے لئے ترکی نہ جا سکے ۔

دونوں مریضوں کو علاج کیلئے حیدرآباد ریفر کردیا گیا ہے، ڈینگو وائرس عمرکوٹ ضلع بھر میں تیزی سے پھیل رہی ہے مگر محکمہ صحت نے ضلع کے سول اسپتال سمیت سارے اسپتالوں میں ڈینگو کے علاج کیلئے انتظامات نہیں کئے ہیں

اور چار روز گذرنے کے باوجود ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ کے حکم کے باوجود سول اسپتال عمرکوٹ اور ضلع بھر کی اسپتالوں میں ڈینگو وائرس کے علیحدہ وارڈ تک قائم نہیں کئے جاسکے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment