جمعرات, 10 اکتوبر 2024


زیادہ چائے پینے والےہوشیارغدود کا کینسر ہوسکتاہے

 

ایمز ٹی وی (صحت) گرم چائے پینا صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔ گرم چائے پینے سے کسی کی ناک سے خون بہنے لگے تو اسکو 24 گھنٹے تک چائے نہیں پینی چاہئے تاکہ خون کی شریانے صحیح طور پر کام کرسکیں۔

ماہرین کہنا ہے کہ چائے سمیت دیگر گرم مشروبات کو گرم گرم پینے سے گریز کرنا چاہیے۔

لندن یونیورسٹی اور برٹس سائنس کی جانب سے کی جانے والی مشترکہ تحقیق کے حوالے ماہرین کا کہنا ہے کہ چائے کے کپ سے نکلنے والا دھواں انسانی صحت کے لیے بے حد نقصان دہ ہے، اس سے نکسیر پھٹ سکتی ہے اور خون کا اخراج ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ ایران میں ہونے والی ایک تحقیق سے یہ ثابت ہوا تھا کہ گرم مشروبات پینے والوں کو گلے سے معدے تک کی نلی کا کینسر کا خطرہ ہوتا ہے۔

دوسری جانب 2012 میں یونیورسٹی آف گلیسگو میں ایک تحقیق سے یہ پتہ چلا تھا کہ جو لوگ زیادہ چائے پیتے ہے، ان میں غدود کے کینسر ہونے کا خدشہ 50 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment