جمعہ, 10 مئی 2024


واٹس ایپ کا نئے سال کی آمد پر انوکھا ریکارڈ

 


ایمز ٹی وی( مانیٹرنگ ڈسیک) سوشل میڈ یا میں تہلکہ مچانے والی ایپ واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ سال نو کی تقریبات پر صارفین نے 63 ارب پیغامات بھیجے جو کہ ایک ریکارڈ بن گیا ہے ۔


فیس بک انتظامیہ کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق سال دوہزار سولہ کے آخری روز یعنی نیو ائیر نائٹ کے دن صارفین کی جانب سے ایک دوسرے کو نئے سال کی مبارکباد اور اس سے ملتے جلتے تریسٹھ ارب پیغامات بھیجے جو کہ واٹس ایپ اپلیکشن کے لئے ایک ریکارڈ بن گیا ہے


ترجمان کا کہنا تھا کہ 63 ارب پیغامات میں سے 7.9 ارب تصاویر ، 2.4 ارب ویڈیوز بھی شامل ہیں


واضح رہے کہ واٹس ایپ ایپلی کیشن کے مالکانہ حقوق رکھنے والی کمپنی فیس بک کے بانی اور چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے گزشتہ برس اپریل میں بتایا تھا کہ واٹس ایپ اور فیس بک میسنجر ان دو ایپلی کیشنوں کے ذریعے روزانہ بھیجے جانے والے پیغامات کی مجموعی تعداد ساٹھ ارب کے قریب ہے اس کے مقابل ٹیلی گرام ایپلی کیشن کے صارفین روزانہ پندرہ ارب پیغامات بھیجتے ہیں۔

فیس بک نے دوہزار چودہ میں بیس ارب ڈالر سے کے عوض واٹس ایپ کمپنی کو خرید لیا تھا اور اب دنیا بھر میں واٹس ایپ ایپلی کیشن کو استعمال کرنے والے افراد کی تعداد ایک ارب سے زیادہ ہے.

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment