منگل, 21 مئی 2024


قانون کی خلاف ورزی کرنے والےقصاب گرفتار

 

ایمز ٹی وی(صحت) ضلعی انتظامیہ نےمختلف کارروائیوں کے دوران ناغے کے دن گوشت فروخت کر نے اور گرانفروشی پر 22 افراد کو گرفتار کر لیا،قائمقام ڈپٹی کمشنر پشاورشاہد محمود کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پشاور الطاف شیخ نے کارخانو مارکیٹ اور حیات آباد کی مختلف مارکیٹوں میں مختلف دکانوں اور ریسٹورنٹس کی چیکنگ کی ۔

گرفتار افراد میں قصاب، ریسٹورنٹ مالکان، سبزی و دودھ فروش، جنرل سٹور مالکان اور دیگر شامل ہیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پشاور الطاف شیخ نے تمام ریسٹورنٹ مالکان اور دکانداران کو خبردار کیا کہ وہ نا غے کے دن گوشت فروخت نہ کریں اور اپنی دکانوں میں سرکاری ریٹ لسٹ نمایاں آویزاں کریں بصورت دیگر سخت کاروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ان گرفتار افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment