بدھ, 25 دسمبر 2024


ویڈیو گیم کھیلنے کی نئی جاپانی ڈیوائس

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) جاپانی کمپنی ننٹینڈو نے اعلان کیا ہے کہ وہ ویڈیو گیم کھیلنے کی نئی ڈیوائس 'سوئچ' تین مارچ کو مارکیٹ میں لائیں گے۔کمپنی کے مطابق ’سوئچ‘ کی قیمت امریکہ میں 299.99 ڈالر ہو گی جو کہ ماہرین کے اندازوں سے زیادہ ہے۔ یورپی صارفین کے لیے قیمت کا اعلان ابھی نہیں ہوا ہے۔

ننٹینڈو کمپنی کے لیے سوئچ کی کارکردگی بہت اہمیت کی حامل رکھتی ہے کیونکہ اس سے پہلے متعارف کی جانے والی گیمنگ ڈیوائس ’وی یو‘ صارفین میں زیادہ مقبولیت حاصل نہیں کر سکی تھی۔ننٹینڈو نے پچھلے سال اکتوبر میں اعلان کیا تھا کہ سوئچ نہ صرف ہاتھ میں پکڑ کر کھیلنے والی ڈیوائس ہوگی بلکہ اسے گھر میں بھی ویڈیو گیم کھیلنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

سوئچ کا خفیہ نام کمپنی نے ’این ایکس‘ رکھا تھا۔ اس کی شکل ایک ٹیبلٹ کمپیوٹر کی مانند ہے اور اس کے دائیں اور بائیں جانب کنٹرولر لگے ہوئے ہیں۔ اس ڈیوائس میں ننٹینڈو کے پرانے ماڈلز کی طرح کارٹریج لگا کر گیم کھیلے جا سکتے ہیں۔کمپنی کے مطابق سوئچ کے لیے تقریباً 80 گیمیں تیار کیے جا رہے ہیں جن میں ننٹینڈو کی معروف گیم ’ماریو‘ بھی شامل ہے۔ اس گیم کا نام ماریو آڈیسی ہوگا اور یہ سنہ 2017 کے آخر میں ریلیز ہوگی۔

ماہرین کے مطابق وی یو کی ناکامی کے بعد ننٹینڈو کا سارا دارو مدار سوئچ پر ہے۔ وی یو کو مقبولیت اور فروخت میں سونی کمپنی کی پلے سٹیشن فور اور مایئکروسوفٹ کمپنی کے ایکس باکس ون کے ہاتھوں شکست کھانی پڑی تھی۔ لیکن ابھی بھی ہاتھ میں پکڑ کر کھیلنے والے ڈیوائس میں ننٹینڈو کے 3 ڈی ایس سب سے زیادہ مقبول ہیں۔

گیمتصویر کے کاپی رائٹEPA آئی ایچ ایس ٹیکنالوجی کے تجزیہ کار پیئرس ہارڈنگ رولس کے مطابق سوئچ کا اعلان ننٹینڈو کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مستقبل میں ننٹینڈو کا لائحہ عمل کیا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ :'سوئچ کو ننٹینڈو ایک گھر میں رکھنے والے تفریحی ڈیوائس کی حیثیت سے دیکھ رہے ہیں جس کو ساتھ ساتھ ہاتھ میں پکڑ کر بھی کھیلا جا سکتا ہے۔ یہ کافی بڑا فیصلہ ہے جس سے اس کی قیمت اور تشہیری مہم میں فرق پڑ سکتا ہے۔ امید ہے کہ ننٹینڈو نے وی یو کی ناکامی سے کچھ سبق حاصل کیا ہوگا۔'

تجزیہ نگار پال جیکسن نے کہا کہ اس حکمت عملی سے ممکن ہے کہ ننٹینڈو کو ایک منافع بخش راستہ مل جائے۔سوئچ کے اعلان کے بعد بازارِ حصص میں نینٹینڈو کے حصص کی قیمت میں گراوٹ دیکھنے میں آئی۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment