جمعرات, 10 اکتوبر 2024


آل میمن یوتھ کے زیر اہتمام مفت ڈینٹل کیمپ کا انعقاد

 

ایمزٹی وی(صحت) آل میمن یوتھ سکھر کے زیر اہتمام صرافہ بازار میں ایک روزہ مفت ڈینٹل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ، جس کا افتتاح اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن اور معروف مذہبی رہنما مفتی محمد ابراہیم قادری نے کیا۔ اس موقع پر آل میمن یوتھ سکھر کے سرپرست اعلیٰ، سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر حاجی محمد جاوید میمن،عمیر میمن، عدنان موسیٰ و دیگر بھی موجود تھے۔ فری ڈینٹل کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں نے 700سے زائد مریضوں کا مفت معائنہ کیا. اورانہیں ٹوتھ پیسٹ اور ماؤتھ واش فراہم کئے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مفتی محمد ابراہیم قادری نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کرنے سے اللہ بھی راضی ہوتا ہے اور دلی سکون بھی ملتا ہے، آل میمن یوتھ کے نوجوانوں نے سکھر کے شہریوں کیلئے مفت ڈینٹل کیمپ کا انعقاد کر کے احسن اقدام اٹھایا ہے, جسے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،. آل میمن یوتھ سکھر کے سرپرست اعلیٰ حاجی محمد جاوید میمن نے کہا کہ سکھر میں فری ڈینٹل کیمپ لگانے کا مقصد شہر کے لوگوں کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہے، کمر توڑ مہنگائی اور غربت نے غریب افراد کی پریشانیوں میں اضافہ کردیا ہے اس لیے وہ اپنا طبی معائنہ کرانے سے قاصر ہیں اسی چیز کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم نے آل میمن یوتھ سکھرکے تحت ایک روزہ فری میڈیکل ڈیٹنل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment