جمعہ, 10 مئی 2024


ریلوے ٹکٹ اب ایک کلک پر

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک)ٹرین کاسفر اسمارٹ ہونے جارہا ہے،ریلوے کا ٹکٹ اب ایک کلک پر مل سکے گا۔پاکستان ریلویز نے موبائل فون اپلیکیشن متعارف کرادی ہے۔لاہور میں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے اپلیکیشن کا افتتاح کیا۔ایپلیکشن کےذریعےتمام ٹرینوں کی ٹکٹیں حاصل کی جاسکیں گی۔ ٹرین کا ٹکٹ ایک کلک پرہوگا۔ ٹکٹ کی بکنگ اسمارٹ فون سے ممکن ہوسکےگی۔وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاہےکہ لوگ گھربیٹھےٹکٹوں کی ریزرویشن کراسکیں گے۔انھوں نے بتایا کہ ریلوےکی بہتری پربھرپورتوجہ دےرہےہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment